ابنا: ایسےعالم میں جب شام کےخلاف صیہونی حکومت کی حالیہ فوجی کاروائي کی عالمی سطح پرمذمت ہورہی ہے، امریکی حکام ہمیشہ کی مانند صیہونیوں کی جارحیت اورجنگ افروزی کی کھلی حمایت کررہے ہیں۔ چنانچہ امریکی وزیرجنگ نےشام پرصیہونی فوج کےجنگی طیاروں کےحملوں کی حمایت کااعلان کیاہے۔ امریکی وزیرجنگ لئون پانٹا نے بدہ کےروزشام پراسرائیل کےفوجی حملےکےسلسلےمیں پوچھےگئےایک سوال کےجواب میں کہاکہ واشنگٹن اس حملےکی حمایت کرتاہے۔واضح رہے کہ صیہونی جنگی طیاروں نےگذشتہ بدہ کو دمشق کےمضافات میں واقع شام کےایک فوجی تحقیقاتی مرکز پر بمباری کی تھی ۔امریکہ صیہونی حکومت کی اس فوجی جارحیت کی ایسےعالم میں حمایت کررہا ہے کہ خود امریکی ذرائع ابلاغ اعتراف کررہے ہیں کہ صیہونی حکومت نےشام پرحملےسےپہلےامریکی حکام کومذکورہ حملےکےبارےمیں بتادیاتھا۔امریکہ کی جانب سےصیہونی حکومت کی مہم جوئیوں کی حمایت نےاسےعلاقےمیں مزیدگستاخ بنادیاہے۔اس سلسلےمیں مغربی ذرائع ابلاغ نےخبردی ہےکہ صیہونی حکومت شام پرمزيدحملہ کرنےکی کوشش میں ہے۔لندن سےشائع ہونےوالےروزنامہ ڈیلی ٹیلیگراف نے رپورٹ دی ہےکہ صیہونی حکومت شام پرحالیہ حملےکےبعد لبنان اورشام پرمزيد فضائی حملوں کی تیاری کررہی ہے۔جبکہ صیہونی حکومت کی بری فوج اور توپیں اس وقت بھی جولان کی پہاڑیوں پرتعینات ہیں۔ان حالات میں شام کےایک قبائلی سردار محمدالنادرنے اپنےملک میں بڑےپیمانےپرشامی جاسوسوں کی موجودگی کی خبردی ہے۔ محمدالنادر نے بتایاکہ صیہونی جاسوس صوبہ داریاکےعلاقےمیں اپنی سرگرمیاں جاری رکھےہوئےہيں اوریہی چیزشام کےخلاف صیہونی حکومت کی مہم جوئی کاسبب بنی ہوئی ہے۔شام کےخلاف صیہونی حکومت کی نقل وحرکت اس کی توسیع پسندی اورفتنہ انگیزی کاثبوت ہے۔ اوراس سےیہ حقیقت واضح ہوجاتی ہےکہ صیہونی حکومت اوراس کےحامی باالخصوص امریکہ،بحران شام میں ملوث ہے۔اس تناظرمیں صیہونی وزیراعظم یہ کوشش کررہے ہيں کہ جنگی حالات پیداکرکے اپنےداخلی سیاسی تعطل سےنجات حاصل کرلیں۔دوسری جانب صیہونی حکومت یہ بھی کوشش کررہی ہےکہ شام کوبحران کی گہری کھائی میں دھکیل کراس ملک کوکمزورکرنےکےساتھ ہی دمشق کوصیہونیت مخالف محاذ کی پہلی صف سےنکال کرشام کےمزیدعلاقوں پرقبضہ کرےاوراس ملک پراپنےتسلط کی زمین ہموارکرے۔
3 فروری 2013 - 20:30
News ID: 387885
صیہونی حکومت شام پرحالیہ حملےکےبعد لبنان اورشام پرمزيد فضائی حملوں کی تیاری کررہی ہے